Saturday, February 28, 2026
 

ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش

 



ایران پرہونے والے حملے کے خلاف کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کے ارکان کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ایران پر ہونے والے اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی کے شرکا نے امریکا، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مقررین نے حکومت سے امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کو اس وقت ایران کے ساتھ اعلانیہ کھڑا ہونا چاہیے اور اُس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ ریلی کے اختتام پر شرکا نے اسرائیل اور امریکی پرچم زمین پر رکھ کر اُن پر کھڑے ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ پیٹرول چھڑک کر انہیں آگ بھی لگائی۔ اس موقع پر نوجوان امریکا کا یار غدا، امریکا مردہ باد، اسلام کا دشمن امریکا کے نعرے لگا رہے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل