Sunday, March 01, 2026
 

سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے باوجود جنوبی افریقا کی زمبابوے کو شسکت

 



جنوبی افریقا نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے باوجود اسے پانچ وکٹوں سے دے دی اور اس طرح وہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ناقابل شکست رہی۔ نئی دہلی میں زمبابوے کے 153رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس نے 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور اس طرح  2024 ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم 17.5 اوورز میں 154کے ہدف تک پہنچ گئی۔ سکندر رضا نے 73 رنز بنائے اور پھر زمبابوے کے لیے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جب کہ زمبابوے نے  گروپ مرحلے میں آسٹریلیا اور شریک میزبان سری لنکا کو شکست دی تھی۔  سکندر رضا نے میچ کی تیسری گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کو صفر پر کیچ آؤٹ کیا، اس کے بعد  اگلے اوور میں کپتان ایڈن مارکرم کو چار رنز پر بولڈ کیا جب کہ ٹرسٹن اسٹبس (21) اور جارج لنڈے (30) نے پھر ناقابل شکست 53 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل