Sunday, March 01, 2026
 

چین کا ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر اظہار مذمت، جنگ بندی پر زور

 



چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے اور فریقین پر جنگ بندی اور مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین جک کے وزیرخارجہ نے وانگ یی نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے ناقابل قبول ہیں اور فوری طور پر جنگ بندی اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ وانگ یی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کو ٹیلی فون پر کہا کہ ایک خود مختار ملک کے سربراہ کو نشانہ بنانا اور حکومت کی تبدیلی کے لیے اکسانا ناقابل قبول ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ وانگ یی نے تہران کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے باوجود اس طرح کے حملوں کو مسترد کیا ہے۔ وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ فوری جنگ بندی کی جائے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے سیاسی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا، جس میں خلیجی ممالک کے قانونی مفادات کی سلامتی بھی شامل ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے بتایا کہ چین چاہتا ہے کہ فوری جنگ بندی ہو اور جتنا ممکن ہو جلدی مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں۔ ادھر اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے اپنےشہریوں کو مصر سمیت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ چینی وزارت خارجہ نے ایران میں موجود اپنے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ جلد از جلد ایران سے نکل آئیں اور انہیں آذربائیجان، آرمینیا، ترکیے اور عراق کے راستے بھی تجویز کیے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں چین کے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد شہری مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کو خطے کے سفر سے اجتناب کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل