Monday, March 02, 2026
 

کراچی، کچی شراب سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

 



شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور جامع تحقیقات ہر صورت یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عناصر کا فوری تعین کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے اقلیتی تہوار کے پیش نظر کچی اور زہریلی شراب سمیت دیگر منشیات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت دی ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل