Loading
ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے گُوہر شاہ اور ان کی کمپنی سی ڈی وینچرز کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم کا کنٹرول لے کر اسے دوبارہ ملتان سلطانز کے نام سے پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا۔
سابق اونر علی خان ترین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سات سال تک ملتان سلطانز کے ساتھ کام کیا اور یہ میری زندگی کے قابل فخر لمحات تھے۔
علی ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لمحہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا جب ملطان سلطانز کو پی ایس ایل سے نکال دیا گیا اور یہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ ساؤتھ پنجاب کے عوام کے لیے بھی ایک پریشان کن صورتحال تھی کیونکہ ملتان سلطانز محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ پورے خطے کی نمائندگی کرتی تھی۔
آخر میں انہوں نے گُوہر شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ملتان سلطانز دوبارہ لیگ میں ہے اور ساؤتھ پنجاب کو دوبارہ اس کی آواز مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس سے قبل علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل