Tuesday, March 03, 2026
 

ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی، عوام پر 8 ارب 67 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا

 



نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کیلئے  بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں بارے فیصلہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے تین ماہ کیلئے ہوگا۔ فی یونٹ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل