Wednesday, March 04, 2026
 

کسی اور سے شادی کیوں کی؟ خاتون نے دوست پر تیزاب پھینک دیا

 



دوسری عورت سے شادی کرنے پر خاتون نے اپنے دوست پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ میں پیش آنے والے تیزاب گردی کے واقعے میں مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو غلام حسین کالونی کاہنہ سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزمہ کے درمیان پرانی دوستی تھی۔ متاثرہ شخص سفیان نے چند روز قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔  ملزمہ روبینہ بی بی نے 30 سالہ سفیان کو بہانے سے گھر بلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کے کپڑے اور جسم کے کچھ حصے جھلس گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل