Wednesday, March 04, 2026
 

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ فروری میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کر لیے

 



پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں 75 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال فروری میں 41 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔ گزشتہ سال فروری میں 23 اعشاریہ 6 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں صوبہ بھر کے افسران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔ جدید اصلاحات کے نفاذ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت اضافہ ممکن ہوا۔ صوبائی محصولات میں اضافہ، مالی استحکام اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل