Wednesday, March 04, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک

 



قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب 35ویں اور 37ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں ابرار احمد دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد نواز کی 12ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ سلمان مرزا تین درجے تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔ The race to be the No.1 ranked T20I batter just got even tighter following the completion of the Super Eights phase at the #T20WorldCup ???? Details ????https://t.co/fihXePSiYW — ICC (@ICC) March 4, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل