Wednesday, March 04, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ چار اور جنوبی افریقا تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل چکے ہیں لیکن دونوں ٹیمیں صرف ایک مرتبہ ہی فائنل میں رسائی حاصل کرسکیں۔ جنوبی افریقا کو 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور 2014 کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ 2024 کے سیمی فائنل میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔ تاہم 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقا کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کو 2007 کے سیمی فائنل میں پاکستان، 2016 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور 2022 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ کیوی ٹیم نے 2021 کے سیمی فائنل میں انگلیںڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل