Wednesday, March 04, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم، آئی سی سی چیئرمین کا اہم بیان سامنے آگیا

 



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نے بھارت میں سب سے زیادہ ٹی وی اور ڈیجیٹل ناظرین کا  50 ملین سے زائد ہدف عبور کر کے تاریخ میں سب سے زیادہ ویورشپ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے اعزاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ کامیابی دنیا بھر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے شوق اور محبت کا ثبوت ہے۔  انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ 2026 کا مقصد اسے سب سے زیادہ قابلِ رسائی ایونٹ بنانا تھا اور بھارت میں ریکارڈ 500 ملین سے زائد ناظرین نے اسے دیکھ کر یہ امید بڑھائی ہے کہ فائنل اور سیمی فائنلز میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ The journey of the @ICC #T20WorldCup 2026 began with the ambition to make it the most #global & #accessible Cricket event ever. I am humbled that viewership for the event in India has crossed 500 million, the highest ever for any T20 World Cup in history. It was also heartening… — Jay Shah (@JayShah) March 4, 2026 انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویورشپ بھی بے مثال ہے، ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک ساتھ سب سے زیادہ دیکھنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹا جہاں ایک وقت میں60.5 ملین ناظرین نے ایک ساتھ میچ کی لائیو کوریج دیکھی۔کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے رجحان اور موبائل یا آن لائن ویورشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ڈیجیٹل دور کے سب سے بڑے ایونٹس میں شامل کر دیا۔ ایونٹ اب ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ ان اہم میچوں کے ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ناظرین کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور نیا عالمی ریکارڈ بنے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل