Thursday, March 05, 2026
 

حیدرآباد، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان و ایس آر اے کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

 



حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور سندھ رویولیشن آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے ایک تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق قاسم آباد کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا تاکہ کسی ممکنہ ساتھی کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں تکنیکی سامان برآمد ہوا ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد اور سامان کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا جا سکے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے اور اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل