Friday, March 06, 2026
 

امریکا کے ایران پر 72 گھنٹوں میں 200 حملے، 30 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ 

 



امریکی فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سینٹکام نے ایران میں تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں بی ٹو بومبر طیارے استعمال کیے گئے جنہوں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین میں گہرائی تک دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کیا۔ امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ جنگ کے پہلے دن کے بعد سے ایران کی جانب سے ہونے والے بیلسٹک میزائل حملوں میں تقریباً 90 فیصد کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق فوجی آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت کو محدود کرنے اور مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل