Loading
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بدستور بھارت سے وطن واپس جانے کی منتظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔
اگرچہ زمبابوین اسکواڈ کا پہلا بیچ وطن واپس روانہ ہوچکا ہے مگر ویسٹ انڈین ٹیم کو واپسی کا انتظار ہے۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے پانچ دن بعد بھی کھلاڑی اور اسٹاف کولکتہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔
صورتحال سے گھبرا کر ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی گزشتہ روز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ ’میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں‘۔
I just wanna go home
— Daren Sammy (@darensammy88) March 5, 2026
واضح رہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی محفوظ وطن واپسی کیلیے کوششوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل