Friday, March 06, 2026
 

کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟ جویریہ سعود نے واقعہ سنادیا

 



نامور پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے ایکسپریس رمضان ٹرانسمین کے دوران جنات کے انسان پر حاوی ہونے سے متعلق اپنا ذاتی قصہ سناکر سب کو حیران کردیا۔ پاکستان میں ماہ رمضان میں مختلف ٹی وی چینلز خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کرتے ہیں جس میں عوام کو دینی ودنیاوی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر آئے روز رمضان ٹرانسمیشن کے مختلف کلپس وائرل ہورہے ہوتے ہیں جس کو صارفین مثبت، منفی یا ذو معنیٰ بنا دیتے ہیں، خاص طور پر جویریہ سعود، نادیہ خان، رابعہ انعم، فضا علی اور ندا یاسر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔ اب ایکسپریس نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان جویریہ سعود جنات سے متعلق قصہ سناکر مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔ حالیہ ٹرانسمیشن کی ایک ویڈیو کلپ میں جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میں جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں کرتی تو اعتکاف میں بیٹھتی ہوں اور ماہ رمضان کے دوران میں سونے سے قبل قرآن پاک کی کسی صورت کی تلاوت لگادیتی ہوں کہ سوتے ہوئے بھی میرے کانوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز آرہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا ہوا کہ 12ویں یا 13ویں روزے کے درمیانی شب سورت البقرہ کی تلاوت چل رہی تھی اور جب میری آنکھ کھلی تو میرے ہاتھ پیر بالکل نہیں ہل رہے تھے اور مجھے بہت پسینہ آیا ہوا تھا جب کہ یہ شدید سردی کی رات تھی کیوں کہ پرانی بات ہے تو ان دنوں رمضان سردیوں میں آیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میری آنکھ کھلی تو مجھے سامنے اپنا ہی عکس دکھائی دیا اور جو اسکاف میں نے اوڑھ رکھا تھا اس نے بھی وہی پہن رکھا تھا، اس وقت میں کچھ بولنا چاہ رہی تھی لیکن بول نہیں پارہی تھی، پھر میرے عکس نے آدمی کی آواز مجھ سے بولا ’سلیمان بن داؤد‘ یا اس طرح کا کوئی نام لیکر بولا کہ مجھے انہوں نے بھیجا ہے بتائیں آپ کو کیا چاہیے؟ میزبان نے بتایا کہ جس پر میں نے دل میں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی تلاوت شروع کردی کیوں کہ میری آواز تو نکل نہیں رہی تھی، یہ جملا دوبارہ دہرایا گیا اور جب تیسری بار بولا تو اس وقت تک میں آیت الکرسی پڑھ چکی تھی، اس کے بعد ایسے اچانک میرا عکس غائب ہوگیا اور مجھے ایک کرنٹ محسوس ہوا کہ میرے جسم سے ہوتے ہوئے پاؤں سے کوئی چیز نکل گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ہوش وحواس میں تھی اور پسینے میں شرابور تھی، میں پھر اٹھی اور اپنے آپ کو دیکھا، منہ ہاتھ دھو کر دوبارہ وضو کیا اور سوگئی لیکن مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکا کہ یہ ہوا کیا تھا؟  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل