Friday, March 06, 2026
 

امریکی فوج نے فضا اور سمندر پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کر دیا، پینٹاگون

 



امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران میں جاری امریکی فوجی آپریشن اب ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ میدان جنگ میں امریکی فورسز کو نمایاں برتری حاصل ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری فوجی کارروائی منصوبے کے مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور امریکی افواج بتدریج ایرانی فضائی اور بحری حدود پر کنٹرول حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکی فوجی طاقت کے بارے میں شدید غلط فہمی تھی اور ایران کو یقین تھا کہ امریکا اس جنگ کو آگے نہیں بڑھا سکے گا تاہم حالات اس کے برعکس ثابت ہو رہے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکی فوج کے پاس جدید ہتھیاروں اور اسلحے کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، جس کی بدولت مزید کارروائیوں کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایران کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ امریکا اس جنگ میں پھنس چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی رفتار اور دورانیہ امریکا خود طے کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنازعہ چار ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے، آٹھ ہفتوں تک بھی جا سکتا ہے یا اس سے زیادہ عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں تقریباً 83 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو امریکی کارروائیوں کی مؤثریت کو ظاہر کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل