Saturday, April 04, 2026
 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

 



لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ ملزم افنان اور اس کے والد شفقت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے کے گواہان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہد سکندر نے کی، جبکہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل