Saturday, April 04, 2026
 

خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف اور مذاکرات کیلیے اسلام آباد اہم ہے، بحرین

 



پاکستان اور بحرین نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے پر ایک بار پھر سے زور دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشید الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،  اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ  مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان-چین پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور  ڈائیلاگ کے فروغ میں اسلام آباد کے کردار کو اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل