Saturday, April 04, 2026
 

ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی سفارت خانوں کی دلچسپ و طنزیہ میمز وائرل

 



اسرائیل اور امریکا کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ نہ صرف جنگی ہتھیاروں سے لڑی جا رہی ہے بلکہ نرم گرم سی لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر نہ صرف اپنی مسلح افواج کو چوکس کیا تو ساتھ ہی ان کے سفارت خانوں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا اور ٹرمپ پر خوب طنز کے تیر چلائے۔ ایران کے سفارت خانوں نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر ایسی پوسٹس کیں جو امریکی سیاستدانوں کے دعوؤں اور دھمکیوں کو ہنسی میں اڑا دیتی ہیں۔ جب پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران کو ’’ پتھر کے دور‘‘ میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تو ایران کے سفارت خانے نے فوری جواب دیتے ہوئے شاپور اول کی ایک پتھریلی نقش نگاری شیئر کی، جس میں ایرانی بادشاہ نے رومی شہنشاہ کو قید کیا تھا۔ Medieval rhetoric from a member of the Epstein class. It’s a shame for American society that someone like this has become their voice. Our stones answer you. https://t.co/qyiuki5yTr pic.twitter.com/BWLKfRkCor — Iran (I.R.of) Embassy in UK (@Iran_in_UK) April 2, 2026 ایرانی سفارت خانے کی یہ پوسٹ کہہ رہی تھی کہ ہماری تاریخ اور طاقت کا اندازہ لگائیں، آئندہ دھمکیاں دیتے وقت دو بار سوچیں! Everyone has an achievement pic.twitter.com/UmzoFtRNZ7 — Iran Embassy SA (@IraninSA) April 3, 2026 ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر کا مذاق اُڑایا گیا جس میں وہ سویت یونین کو تباہ کرنے کے جواب میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے امریکا کو تباہ کیا۔ The regime change happened successfully. MAGA???? pic.twitter.com/R75aFdmSTN — Iran Embassy SA (@IraninSA) April 3, 2026 صدر ٹرمپ متعدد بار ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کا دعویٰ کرتے نظر آئے ہیں ایرانی سفارت خانے اس کو بھی ہوا میں اُڑا دیا اور خوب پھبتی کسی۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل