Saturday, April 04, 2026
 

بھارت نے ایران سے 7 سال بعد خام تیل اور گیس خرید لیا؛ جہاز بنگلور پہنچ گئے

 



بھارت نے 2019 کے بعد پہلی بار ایران سے خام تیل اور مائع پٹرولیم گیس (LPG) خریدا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے تیل و گیس کی خریداری کی تصدیق بھارتی وزارت تیل اور قدرتی گیس نے بھی کی ہے۔ بھارتی ریفائنرز نے حال ہی میں ایران سے خام تیل درآمد کیا ہے اور یہ پہلی بار ہے جب گزشتہ 7 سال میں کوئی شپمنٹ ایران سے بھارت پہنچی ہے۔ بھارت نے ایران سے 44,000 میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (LPG) بھی خریدا ہے جو ایک منظور شدہ ٹینکر پر لوڈ ہو کر منگلور بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔ خیال رہے کہ 2019 میں امریکا کی ایران پر پابندیوں کے باعث بھارت نے ایران سے تیل خریدنا ترک کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران کے تیل مصنوعات پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کی تھی تاکہ تیل کی سپلائی میں پیدا ہونے والی کمی اور بڑھتی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔ امریکی پابندیوں میں اسی نرمی کی وجہ سے ہی بھارت کو ایران سے خام تیل اور گیس خریدنے میں سہولت ملی۔ بھارتی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کی ضروریات پوری طور پر یقینی بنائی گئی ہیں اور ایران سے درآمد کردہ تیل کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک سے تیل خریدتے ہیں اور کمپنیوں کے پاس تجارتی لحاظ سے مختلف ممالک سے تیل خریدنے کی لچک موجود ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل