Saturday, April 04, 2026
 

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا دو ویٹ لیفٹنگ آفیشلز پر تاحیات پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم

 



پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹ اینٹی ڈوپنگ ڈویژن  کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ پر ڈوپنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی ایس بی کے نزدیک یہ فیصلہ کھیلوں کے وقار کے تحفظ اور منظم ڈوپنگ میں ملوث عناصر کے احتساب کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نومبر 2025 میں ہی ڈوپنگ میں ملوث افراد کے خلاف مکمل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سخت کارروائی کی تھی اور متعلقہ افراد کو معطل اور پابند کیا تھا۔  سی اے ایس کا حالیہ فیصلہ پی ایس بی کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے، پی ایس بی اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ گزشتہ سال ڈوپنگ کے خلاف واضح اور سخت پالیسی نافذ کی گئی تھی جس کے تحت کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی پالیسی کے تحت سی اے ایس کے فیصلے میں نامزد افراد کو پاکستان میں کسی بھی سطح پر کسی بھی کھیل سے متعلق سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ سی اے ایس کے فیصلے پر سو فیصد اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل