Saturday, April 04, 2026
 

وارث خان پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کا ڈراپ سین، بیٹا ہی چور نکلا

 



راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں چند روز قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کے مطابق بیٹا ہی چوری میں ملوث نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص فیملی سے الگ رہتا تھا اور اس نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی۔ تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 10 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل