Friday, March 06, 2026
 

مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار

 



چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے میں ایسے ٹماٹر تیار کیے ہیں جن سے مکھن والے پاپ کارن جیسی خوشبو آتی ہے۔ یہ تجربہ خوراک کی خوشبو اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ یہ تجربہ مشترکہ طور پر چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور یونیورسٹی آف  کوئینزلینڈ کے سائنسدانوں نے کی۔ ٹماٹر میں پاپ کارن کی خوشبو لانے کیلئے سائنسدانوں نے ٹماٹر میں ایسے خوشبو پیدا کرنے والے قدرتی مرکبات کو بڑھایا جو عام طور پر مکھن والے پاپ کارن میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر Diacetyl نامی مرکب ہے۔ علاوہ ازیں دیگر خوشبو دار مرکبات بھی شامل ہیں۔ یہی مادے پاپ کارن کو وہ خاص مکھن جیسی خوشبو دیتے ہیں۔ اس تجربے کا مقصد صرف عجیب یا نئی خوشبو پیدا کرنا نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں کا ذائقہ بہتر بنانا، خوراک کی خوشبو کو قدرتی طریقے سے بڑھانا اور مستقبل میں فلیور انجینئرنگ  کے ذریعے نئی غذائیں تیار کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل