Friday, March 06, 2026
 

آپریشن غضب للحق؛ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ

 



آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل