Friday, March 06, 2026
 

کراچی؛ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار ہلاک

 



کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب تقریبا پونے دس بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوارشخص جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ سید ولی کے نام سے کی گئی ، متوفی شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا۔  پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل