Friday, March 06, 2026
 

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

 



خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میران شاہ مین روڈ چشمہ سربندکی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 14 عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ ابتدائی موقع پر شہادت کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مزید زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔ نوٹ : یہ ابتدائی خبر ہے جس کو مزید اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل