Loading
پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز، گڈز ٹرانسپورٹ کے بعد اب مسافر گاڑیوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے۔
راولپنڈی میں ایک اسٹاب کا کرایہ اب چالیس روپے ہوگیا جبکہ کرایہ بڑھنے کی وجہ سے آج کے دن شہریوں نے میٹرو، گرین اور الیکٹرک بسوں میں سفر کیا۔
ٹرانسپورٹ گڈز ریلوے کرائے بھی بڑھا دئیے گئے ہیں پاکستان ریلوے نے اکانومی کلاس 5 فیصد، اے سی کلاس 10 فیصد، گڈز 20 فیصد اضافہ کر دیا۔
لوکل ٹرانسپورٹ اسٹاپ تا اسٹاپ کرایہ 40 روپے مقرر کردیا جبکہ طلبہ ورکنگ ویمن پک اینڈ ڈراپ کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔
شہر سے گرد ونواح ایریاز کرایے 40 روپے سواری بڑھ گئے کرایوں میں اضافہ سے شہری مسافر بھی چیخ اٹھے ہیں۔
اسلام آباد سے لاہور کا کرایہ 2600 روپے سے 3 ہزار کیا گیا ہے، آن لائن موٹرسائیکلوں کے کرایے میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔
کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہدو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ روپے مقرر، چنگچی رکشوں نے تمام روٹس پر فی سواری 30 روپے بڑھادیے۔
اضافے کے بعد عید پر گاؤں جانے والے پردیسیوں کا فیملی آمد و رفت بجٹ 7 ہزار سے 10 ہزار روپے تک ہوجائے گا۔
جڑواں شہروں کے طلبہ ملازمین نے موٹر سائیکل گاڑیاں چھوڑ کر میٹرو استعمال کرنا شروع کر دی جس سے میٹرو بسوں اور گرین الیکٹرک بسوں میں رش بھی بڑھ گیا ہے ۔
پیٹرول ڈیزل کرائے بڑھنے سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی جبکہ کریانہ مرچنٹس، ڈیری فارمرز، گوشت کے دکانداروں نے فوری نئی قیمتوں کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس کی سفارش کی تاکہ پیٹرول میں اضافے کی طرح نئی قیمتیں مقرر کی جائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل