Saturday, March 07, 2026
 

اسرائیل کا تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز

 



اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف پر ’وسیع پیمانے پر حملوں‘ کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تہران کے مغربی حصے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے ہیں، ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4  کی تیئیسویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر جدید ہتھیار بھی میدان میں لائے جائیں گے۔ امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن پر ایرانی بحریہ کا میزائل حملہ دریں اثنا ایک علیحدہ کارروائی میں ایرانی بحریہ نے سمندر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابرہام لنکن کو نشانہ بنانے کے لیے ساحل سے سمندر میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل