Saturday, March 07, 2026
 

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں شہری گرفتار

 



گوجر خان: گوجر خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ زیر حراست شخص نے میرے خاوند کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر مجھ سے زیادتی کی۔خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل