Saturday, March 07, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی چال بازیوں سے نبردآزما ہونے کیلیے سینٹنر بھی کمنز کے نقش قدم پر چل نکلے

 



بھارتی چال بازیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے کیوی کپتان مچل سینٹنر بھی آسٹریلوی کپتان کے نقش قدم پر چل نکلے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے ایک روز مچل سینٹنر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں پچ کی تصویر کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسا ہی 2023 کے ورلڈکپ فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی کیا تھا اور فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میچ سے ایک روز قبل پچ کا معائنہ کرنا معمول کی بات ہے تاہم تصویر کھینچنا بی سی سی آئی پر کم اعتمادی کی نشانی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔ بھارتی ٹیم کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیسی پچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل