Saturday, March 07, 2026
 

وزیرِ اعظم کی معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت

 



وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اسکے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ وزیرِ اعظم نے کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر  سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت  دی کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو و بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے. وزیرِ اعظم کو اس حوالے سے فعال کمیٹی نے بریفنگ دی،  وزیر اعظم نے  گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے  لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی. بریفنگ کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا، جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم  بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو مزید فعال طور پر کام کرنے اور جلد از جلد اپنی عوام کے لیے سہل اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی، جو پٹرول پمپ یا  کمپنی  بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے  یا ذخیرہ اندوزی  میں  ملوث پائی گئی ہو، اسکو فورا بند کیا جائے اور اسکا  لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو ہدایت  کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل