Loading
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔
اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا، تاہم پہلے سے کی گئی بکنگ پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل