Saturday, March 07, 2026
 

’’حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے‘‘: منور فاروقی نے روحانی تجربہ بیان کردیا

 



مشہور بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی جگہیں دیکھی جاسکتی ہیں، مگر مسجد الحرام جیسا سکون کہیں اور محسوس نہیں ہوتا۔ منور فاروقی نے اپنے روحانی تجربات اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا۔ منور فاروقی نے حال ہی میں بھارت میں رمضان شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی زندگی، روحانیت اور خاندانی معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ گفتگو کے دوران کامیڈین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بہت تیز ہو گئی ہے اور یہی تیزی انہیں اکثر کھلتی بھی ہے۔ انہوں نے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اس حوالے سے کافی معلومات تھیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کر چکی ہیں۔         View this post on Instagram                       منور فاروقی نے بتایا کہ جب وہ عمرے کے لیے گئے تو انہیں معلوم تھا کہ چند دن بعد واپس لوٹنا ہے، لیکن وہاں کی روحانیت اور ماحول ایسا تھا کہ دل واپس آنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ ان کے بقول حرم شریف کی ایک خاص تاثیر ہے جو انسان کو اپنے پاس روک لینے کا احساس دلاتی ہے۔ منور فاروقی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے بارے میں واقعی فکر ہو تو اسے ٹوکنے کے بجائے اس کے لیے دعا کرنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان مشکل میں سب سے پہلے اللہ کو ہی پکارتا ہے، چاہے سائنس کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر جائے، پریشانی کے وقت زبان سے ’’یا اللہ‘‘ ہی نکلتا ہے نہ کہ ’’یا ڈاکٹر‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی نقطۂ نظر سے اصل کامیابی یہی ہے کہ لوگ آپ کے لیے دل سے دعا کریں اور آپ کو نیک تمناؤں کے ساتھ یاد رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل