Loading
عالمی ار مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 844روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8ہزار 931 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل