Loading
پنجاب اسمبلی کے رکن شیخ امتیاز محمود نے بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں انہوں نے پارٹی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر سوالات اٹھاتے ہوئے انتخابی طریقہ کار سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلات مانگی ہیں۔
شیخ امتیاز محمود نے اپنے خط میں کہا کہ ایک یو سی میں 9 کونسلرز کے لیے ایک ہی پارٹی نشان کیسے دیا جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ہی پارٹی نشان پر متعدد امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہوگا اور اس حوالے سے واضح رہنمائی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست کے تناظر میں الیکشن کمیشن سے فوری وضاحت ضروری ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار کو واضح کیا جا سکے۔
شیخ امتیاز محمود نے اپنے خط میں مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی قوانین اور ضابطوں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے اور اس بات کی وضاحت کی جائے کہ ایک یونین کونسل میں متعدد امیدواروں کے لیے پارٹی نشان کے استعمال کا عملی طریقہ کار کیا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل