Tuesday, March 10, 2026
 

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

 



مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔ پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔  ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا، ایم ٹی اسپروس 2 بھی  55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر  لنگرانداز ہوگا۔ ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔ ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل