Tuesday, March 10, 2026
 

ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز

 



ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی جارہی ہے۔ نیلامی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ہائی وے پاکستان کا انجن ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا آج پاکستان میں ٹیکنالوجی کاانقلاب آرہا ہے، ہم ان ممالک میں شامل ہورہے ہیں جو فائیوجی استعمال کررہے ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بھی نیلامی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا اس نیلامی کیلئے حکومت نے پورا ایکو سسٹم دیا ہے، ہم بلاک چین٫ اے آئی کی نئی انڈسٹری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فائیو جی نیلامی کا سلسلہ ورچوئلی جاری ہے، نیلامی آن لائن کی جارہی ہے جس میں ملک کی تینوں بڑی موبایل کمپنیاں شریک ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل