Tuesday, March 10, 2026
 

پی ایس ایل 11؛ ٹرافی کی تقریب رونمائی کب اور کہاں ہوگی؟

 



پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کے بعد پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، لیگ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اور فیصل آباد میں کل 44 میچز ہوں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور کے قذافی  اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل