Loading
سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بدانتظامی کے خلاف شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل