Loading
کراچی: کورنگی کراسنگ کے علاقے الطاف ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا ہوا جس میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ الطاف ٹاؤن میں گھر کے اندر گیس دھماکے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 30 سالہ نازیہ زوجہ گلریز کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ واقعہ الطاف ٹاؤن گلی نمبر17 مکان نمبر 818 پیش آیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والی نازیہ افطار کرنے اپنے سسرال گئی تھی اور جب وہ واپس اپنے گھر آئی تو گیس کھلی ہوئی تھی اور اس نے جیسے ہی ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والے شعلے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو اس کا دیور طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیکر گیا تھا جبکہ خاتون کا شوہر دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق گیس دھماکے میں جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ 50 فیصد تک جھلس گئی ہے جسکی جان بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل