Wednesday, March 11, 2026
 

کراچی: گھر کی دہلیز پر خاتون سے چھینا جھپٹی، ملزم پرس چھین کر فرار، ویڈیو منظرعام پر آگئی

 



کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر کی دہلیز پر خاتون سے چھینا جھپٹی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ملزم پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار اکیلا ملزم آیا، موٹر سائیکل کھڑی کی اور اسلحہ نکال لیا۔ مسلح ملزم کو دیکھتے ہی خاتون نے چیخ ماری اور خوف کے باعث زمین پر گر گئی۔ فوٹیج کے مطابق ملزم جھپٹا مار کر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا جبکہ خاتون گھبراہٹ کے باعث زمین پر پڑی کانپتی رہی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل