Wednesday, March 11, 2026
 

ایران کے میزائل اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، کمیونیکیشن سسٹم تباہ

 



ایران نے اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے علاقے میں گرے جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب لبنان سے کیے گئے ایک میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ اس حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون ساعر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا اسے مناسب سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود جنگ نہیں چاہتا تاہم دونوں ممالک مل کر اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل