Wednesday, March 11, 2026
 

حکومت سندھ کا تمام سرکاری و نجی جامعات میں کلاسز آن لائن کرنے کا حکم

 



حکومت سندھ نے کفایت شعاری مہم کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک کلاسز آن لائن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری دینے والے ادارے 16 تا 31 مارچ 2026 تک اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں 100 فیصد آن لائن منتقل کریں۔ وزیر جامعات نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اگلے دو ماہ تک تمام سرکاری محکموں کے ایندھن (فیول) میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی جبکہ جامعات کو بھی اپنی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کلاسز تو آن لائن ہوں گی تاہم تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے جامعات کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے نان ای آر ای (Non-ERE) بجٹ میں بھی 20 فیصد کٹوتی نافذ کر دی ہے۔ وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے تمام سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل