Wednesday, March 11, 2026
 

کراچی؛ شہری کی فائرنگ سے زخمی مبینہ ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا

 



کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی مبینہ ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق رواں ماہ (4 مارچ) کی صبح سات بجے کے قریب کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مبینہ ڈاکو 30 سالہ ظفر بدھ کی شام جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو تھا، جس نے ساتھی کے ہمراہ شہری کی موٹر سائیکل چھینی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈاکو کو مدعی نے شناخت بھی کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل