Friday, March 13, 2026
 

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف

 



ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کرانے کے لیے ریٹائرمنٹ آمدن سے متعلق نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی ہے۔ ادارے کے مطابق لائف کنٹنجنٹ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز کی مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد افراد کو مالی استحکام فراہم کرنا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ہائبرڈ اینیوٹی اسکیمیں عمر بھر آمدن اور یقینی ادائیگیاں فراہم کرتی ہیں جبکہ ریٹائرڈ افراد اپنی جمع شدہ بچت کو مستقل ماہانہ آمدن میں تبدیل کرسکیں گے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نئی اینیوٹی مصنوعات مہنگائی اور بڑھتی ہوئی اوسط عمر کے باعث پیدا ہونے والی مالی مشکلات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق اینیوٹی مصنوعات روایتی انشورنس اور تکافل دونوں نظام میں دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم اور معیاری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل