Friday, March 13, 2026
 

کراچی: 120 رفتار والی بس کو 160 پر چلانے کا چالان، ای سسٹم پر سوال اٹھ گئے

 



شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے نصب ای چالان سسٹم کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔ ایک بس مالک نے رفتار سے متعلق جاری چالان کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ درخواست گزار کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ بس میں اسپیڈ میٹر کی زیادہ سے زیادہ حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، یعنی گاڑی اس رفتار سے زیادہ تیز چل ہی نہیں سکتی تاہم شہر میں نصب کیمروں نے بس کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ظاہر کرتے ہوئے ای چالان جاری کر دیا۔ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے ذریعے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر حکام کو فریق بناتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی۔  درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شہر میں نصب رفتار ماپنے والے کیمروں اور ٹریکنگ سسٹم کا غیر جانب دار ماہرین سے تفصیلی آڈٹ اور جانچ پڑتال کرائی جائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مبینہ غلط چالان کے معاملے پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل