Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی مشیر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دے کر جنگ ختم کرے اور وہاں سے نکل جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا کو فتح کا اعلان کر کے ایران سے نکل جانا چاہیے۔
ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا کہ جنگ کو مزید بڑھانا تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے اور امریکا کو ایک لمبی جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کو لے کر وائٹ ہاؤس میں اختلاف پایا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے اندر اس جنگ کے بارے میں دو مختلف رائے موجود ہیں۔ کچھ حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے۔
جبکہ کچھ مشیر کہتے ہیں کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، اس لیے اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔
تاہم ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اس جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب انہیں مناسب لگے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل