Saturday, March 14, 2026
 

لاہور: موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

 



ملت پارک پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان علی حیدر اور علی خالد کو خفیہ اطلاع پر ملت چوک قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان بالترتیب 42 اور 26 مقدمات میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمع گولیاں، 5 قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں غالب مارکیٹ کو مطلوب ہنڈا 125 بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل