Sunday, March 15, 2026
 

ایران نے امارات میں امریکی پناہ گاہوں اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی

 



ایران نے امارات میں امریکی پناہ گاہوں اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔ ایرانی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ شہری ممکنہ ہدف بننے والے علاقوں، بندرگاہوں اور امریکی تنصیبات سے دور رہیں۔ یہ بیان ایران کے کھارگ پر امریکی حملوں کے بعد سامنے آیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا نے جزیرے پر تقریباً 90 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ حملوں میں اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم اب وہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اسے امارات میں موجود امریکی اہداف سے نشانہ بنایا گیا، اس لیے جوابی کارروائی میں بھی انہی تنصیبات کو ہدف بنایا جائے گا۔ دوسری جانب اماراتی حکام نے ایران کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ امارات کی سرزمین سے ایران کے خلاف حملہ کیا گیا۔ امارات کے سفارتی مشیر کے مطابق ایرانی جزیرے پر حملہ یو اے ای سے نہیں کیا گیا اور ایران کے الزامات غیر منطقی ہیں۔ ادھر ایران نے امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ بھی کیا، جس کے بعد بندرگاہ پر بعض آئل لوڈنگ آپریشن عارضی طور پر معطل ہو گئے اور متاثرہ مقام پر آگ لگ گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرون تباہ کر دیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل