Sunday, March 15, 2026
 

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں میرپور ڈھاکا میں مد مقابل ہیں، پاکستان کی طرف سے آج کے میچ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے غازی غوری اور سعد مسعود اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔ حسین طلعت انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ شمائل حسین کو بھی آج کے میچ میں ڈراپ کردیا گیا ہے، ابرار احمد کو محمد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرتی نظر آئیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل